ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 30 جنوری سے

آندھرا پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 30 جنوری سے

Sat, 26 Jan 2019 21:26:40    S.O. News Service

امراوتی26جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے دونوں ایوانوں کی ایک مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرنے کے ساتھ یہاں 30 جنوری سے شروع ہو جائے گا۔ ریاست میں مئی میں اسمبلی انتخابات ہونا ہے۔ ایسے میں حکومت مالی سال2019۔20 کے لیے پانچ فروری کو بجٹ پیش کرے گی۔ ممبر اسمبلی کیداری شرون کمار کو 31 جنوری کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد اسمبلی کی کارروائی دن بھرکے لیے ملتوی کر دی جائے گی۔ گزشتہ سال ستمبر میں سی پی آئی (ماؤنواز باغیوں) نے کیداری کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔اسمبلی اسپیکر کو ڈیلا شیو پرساد راؤ نے بتایا کہ اس کے بعد ایک فروری سے دن تین کی تعطیل رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز چار فروری کو پیش کی جائے گی ۔ 


Share: